خشک اور بے جان بال کے کئی عوامل ہو سکتے ہیں—دھوپ میں بہت زیادہ وقت گزارنا، آپ کس قسم کا پانی استعمال کرتے ہیں اور یہاں تک کہ خراب خوراک۔ اگر آپ خشک بالوں سے پریشان ہیں، تو مندرجہ ذیل میں کسی بھی تجویز کا استعمال کریں۔۔۔
shampoo for dry hair dove dryness care img

صحیح پروڈکٹ کا استعمال کریں

خشک بالوں سے لڑنے کیلئے، ایک ایسے شیمپو کا انتخاب کریں جو اسے نمی عطا کرنے میں مدد کرے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ڈو آکسیجن موئسچر شیمپو اور کنڈیشنر (Dove Oxygen Moisture Shampoo and Conditioner) سے اپنے بال دھوئیں۔ اس میں ایک ایسی آکسی فیوژن ٹیکنالوجی ہے جو بالوں میں نمی پیدا کرتی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ اسے زیادہ موٹا بنا دیتی ہے۔

اپنے بالوں کو اچھی طرح خشک کریں

بالوں کو دھونے اور کنڈیشن کرنے کے بعد، ڈرائیرز اور اسٹریٹنرز کی شکل میں گرم ہوا کا استعمال کرنے کی بجائے اسے ہوا میں خشک کرنے کی کوشش کریں۔ نم بالوں کو خشک کرتے وقت، اسے کسی تولیے سے تیزی سے گھس کر خشک کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس کی بجائے، غسل خانے سے باہر نکلتے ہی بالوں کو کسی نرم ٹی شرٹ میں لپیٹ لیں تاکہ سوتی کپڑا آپ کے بالوں کی نمی ختم کئے بغیر پانی جذب کر لے۔

صحیح خوراک کھائیں

جہاں تک اپنے بالوں اور جلد کو بہترین شکل میں قائم رکھنے کی بات ہے، صحیح خوراک کا استعمال انتہائی اہم ہے۔ اومیگا۔3 فیٹی ایسڈس بالوں کی صحت میں کافی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ مچھلی، فلیکس کے بیج، سبزہ اور خشک میووں جیسی خوراک میں پایا جاتا ہے۔

گرم پانی سے نہ نہائیں

خشک بالوں کی نگہداشت کی اہم ترین تجاویز میں سے ایک ہے گرم پانی سے گریز کرنا۔ یہ آپ کے بالوں کو نقصان پہنچا کر نمی چھین سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بال خشک ہو سکتے ہیں۔ اس کی بجائے، اپنے بالوں کو دھونے کیلئے نیم گرم پانی استعمال کریں۔