انٹرنیٹ پر صحت مند بال حاصل کرنے کی ڈھیر ساری تجاویز میسر ہیں لیکن آپ کو ایسی تجویز درکار ہے جو آپ کیلئے موثر ہو۔ یہاں نگہداشت سے متعلق وہ 5 سرفہرست تجاویز پیش کی جارہی ہیں جو بیشتر لوگوں کیلئے معاون ثابت ہوئی ہیں۔۔۔
 

اپنا بالوں میں تیل لگائیں

اپنا بالوں میں تیل لگائیں

ڈو الیکسر نورشڈ شائن ہیئر آئل (Dove Elixir Nourished Shine Hair Oil) کے ساتھ اپنے بالوں کی نگہداشت کی روٹین میں تیل شامل کریں۔ اس میں ہبسکس (گڑہر) اور ارگان تیل شامل ہے جو کاسہ سر کو توانائی دے کر صحت بالوں کی نشو نما کرتا ہے۔ یکساں نتائج حاصل کرنے—صحت مند، چمکدار بالوں کیلئے آپ اسے دھونے سے پہلے کے علاج یا دھونے کے بعد کے سیرم کے طور پر استعما کر سکتے ہیں۔

 

اپنے بالوں کو صحیح طریقے سے خشک کریں

اپنے بالوں کو صحیح طریقے سے خشک کریں

ایسا نہیں ہے کہ صرف بالوں کو دھونے کا طریقہ اہم ہے، بلکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ آپ اسے کیسے خشک کرتے ہیں۔ جب بھی ممکن ہے بلو ڈرائیر سے بچیں اور بال خشک کرنے کیلئے نرم کپڑے سے بنے تولیے کا استعمال کریں۔ اگر آپ کو ایسا تولیہ نہ ملے، تو آپ اپنے بالوں سے تمام اضافی پانی خشک کرنے اور اسے پونچھنے کیلئے پرانے سوتی ٹی شرٹ کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔ بالوں کی جڑوں سے شروعات کریں اور اسے سروں تک خشک کریں۔

 

نیم گرم پانی استعمال کریں

نیم گرم پانی استعمال کریں

غسل کیلئے صحیح درجہ حرارت کا انتخاب اس بات کیلئے اہم ہے کہ غسل کے بعد آپ کے بال کیسے دکھائی دیں گے۔ ہم غسل کیلئے زیادہ گرم پانی استعمال کرنے سے گریز کرنے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ وہ آپ کے کاسہ سر کو بہت زیادہ خشک کر سکتے ہیں۔ اس کی بجائے، نیم گرم یا ٹھنڈا پانی آپ کے کاسہ سر کو خشک کئے بغیر بالوں کو صاف کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔

 

صحیح شیمپو استعمال کریں

صحیح شیمپو استعمال کریں

چونکہ مختلف اقسام کے بالوں کی دیکھ بھال کیلئے مختلف اقسام کے شیمپوز درکار ہوتے ہیں، اسلئے صحیح شیمپو کا انتخاب کریں۔ حشک بالوں کیلئے ہمیں پرو۔موئسچر کامپلیکس والا ڈو ڈرائنیس کیئر شیمپو (Dove Dryness Care Shampoo) پسند ہے۔ صحت مند بالوں کیلئے، سن سِلک لانگ اینڈ ہیلدی گروتھ شیمپو (Sunsilk Long and Healthy Growth Shampoo) استعمال کریں جو بایوٹین سے مزین ہے۔ اگر آپ کے بال گھنگھریالے ہیں، تو کیراٹن اور زیتون کے تیل سے مزین ٹریسیمی کلائمیٹ کنٹرول شیمپو (TRESemmé Climate Control Shampoo) کا استعمال کریں۔

 

اپنے بالوں کو کنڈیشن کریں

اپنے بالوں کو کنڈیشن کریں

ہو سکتا ہے آپ کو اس کا اندازہ نہ ہو، لیکن کنڈیشنر آپ کے بالوں کیلئے بہت اہم ہے۔ ایک طرف جہاں شیمپو بالوں کو صاف کرتا ہے، وہیں کنڈیشنر بالوں کو نرم بناتا ہے۔